برطانیہ کے شہر اولڈھم کے سابق مئیر اور ڈپٹی لیڈر اور موجودہ کونسلر شعیب اختر نے آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Spread the love

برطانیہ کے شہر اولڈھم کے سابق مئیر اور ڈپٹی لیڈر اور موجودہ کونسلر شعیب اختر نے مسئلہ فلسطین پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے لیبر پارٹی چھوڑ کر آزاد حیثیت سے کونسل میں بیٹھنے اور کونسلر نائلہ ابراہیم نے لیبر پارٹی کی ٹکٹ چھوڑ کر دو مئی کے الیکشن میں آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
لندن عارف چودھری
اولڈہم کونسل کے سابق مئیر و ڈپٹی لیڈر اور ورنتھ وارڈ کونسلر شعیب اختر اور کونسلر نائلہ ابراہیم نے مسئلہ فلسطین پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے کونسل میں بیٹھنے اور لوکل کونسل انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر کے اولڈھم کی مقامی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی – ورنتھ وارڈ کے اراکین و عہدیداران سابق کونسلر محمد الیاس ۔ سید معروف علی ، صاعقہ اور عرفان اور۔ دوسروں نے بھی لیبر پارٹی سے استعفی دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کو فلسطین میں جاری جارحیت بارے آواز نہ اٹھانے پر ناقابل قبول قرار دیا ۔ سابق مئیر و ڈپٹی لیڈر کونسلر شعیب اختر نے کہا کہ وہ زمانہ طالبعلمی سے لیبر پارٹی کے رکن تھے دل دکھی ہے کہ جماعت چھوڑ رہے ہیں پچھلے چھ ماہ سے انہیں قومی اور مقامی سطح پر لیبر پارٹی کی قیادت نے مسلسل دباؤ ڈالا کے فلسطین بارے کوئ بیان اور احتجاج نہ کریں انکا مزید کہنا تھا کہ پچھلے برس انہیں خود غزہ جانے کا اتفاق ہوا لوگوں کی حالت زار ہم سبکے لمحہ فکریہ ہے ہم سمجھتے ہیں فلسطین میں جاری نسل کشی فی الفور بند ہونی چاہیے ۔ کونسلر نائلہ ابراہیم نے بھی کہا کہ فلسطین بارے لیبر پارٹی کی پالیسی مایوس کن تھی میں نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی بارے اداریہ لکھا جاے پارٹی نے شائع کرنے سے منع کر دیا پارٹی کے ساتھ مذید نہیں چل سکتے اس لیے آزاد حیثیت سے کونسل انتخابات میں حصہ لوں گی ۔ سابق کونسلر محمد الیاس ، سید معروف علی نے کہا کہ ہم ورنتھ لیبر پارٹی کے اراکین و عہدیدار ہیں لیکن ہماری کوئ شنوائی نہیں اسی لیے جماعت سے علیحدگی اختیار کر لی ہے لیبر پارٹی کی فلسطین بارے پالیسی انتہائی مایوس کن ہے۔مقامی نوجوان رہائشیوں صاعقہ اور عرفان نے دونوں کونسلروں کو لیبر پارٹی چھوڑنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم اس جماعت کی حمایت نہیں کر سکتے جو معصوم بچوں کی نسل کشی اور انسانیت کا بے رحمانہ خون بہانے میں آواز بلند نہ کرے ۔
برطانیہ میں قومی سطح پر لیبر پارٹی کی مرکزی قیادت نے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر ٹھوس حکمت عملی نہ اٹھانے پر مسلمان کمیونٹی شدید اضطراب کا شکار ہو کر سخت رد عمل دے رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں