انسانیت کی خدمت کا مقدس فریضہ ہمیشہ سر انجام دیتے رہیں گے۔ڈاکٹر ھاشم سندہیان
کراچی (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ادارہ برائے انسانی حقوق ہیومن رائٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا پروگرام کی نظامت ادارے کے ایگزیکٹوو عہدیدار ڈاکٹر سیدقمررحمانی نے کی ابتدائی سیشن میں مہمانوں کو ہیومن رائٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کی عوامی خدمات کو بذریعہ پروجیکٹر دیکھایا گیا بعدازاں دعائے افطار میں شریک تمام مہمانان گرامی کے لیئے، امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر ہاشم سندھیان نے کہا ادارہ برائے انسانی حقوق ہیومن رائٹس انٹرنل فورم آف پاکستان میں تمام لوگ ملکر اپنی اپنی خدمات سرانجام دیں تاکہ انسانیت کی مزید خدمت کی جائے آپ تمام احباب ادارے کے ساتھ جڑ کے ادارے کےجاری معاشرتی، اصلاحی، فلاحی و امدادی کاموں میں ساتھ دیں تاکہ ہم مل کر مزید مستحکم طریقے سے تمام تر کام سر انجام دے سکیں۔ ہم ہمیشہ انسانیت کی خدمت کیلئے کام کرتے رہیں گے یہ ہماری نصب العین ہے بعد ازاں چیئرمین ڈاکٹر ھاشم سندہیان، وائس چیئرمین عمران شاہد، جنرل سیکریٹری سہیل آرائیں، کراچی ڈویژن کے صدر عابد خان، عمران بھٹو اور کامران بھٹو نے کہا کہ ہم آنے والے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں جو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر پروگرام میں تشریف لائے ہیں پروگرام کے اختتامی سیشن میں نئے آنے والے ممبر ان کو ممبر شپ کارڈ سے نوازا گیا خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کرنے والے خاص مہمانان میں سماجی رہنما راؤ محمد عدنان،جسٹس آف پیس سید عثمان الحسن،سلمان بھائی، سماجی رہنما و صحافی ساجد احمد، سوشل ورکر خرم نواز، مليرجرنلسٹ ویلفیٸر آرگناٸزیشن کے صدر و صحافی منظور سولنگی، پاکستان مسلم لیگ کے انیس بھائی، واصف حسین، عزیز بھائی، آصف، ملک وسیم، راشد رفیق، ادریس بھائی، شگفتہ شیخ، زیبا خان سید حبیب طوفان, پیپلزپارٹی کے اہم کارکن و سماجی کارکن سلیم جے میمن, نویدعلی ابڑو، مایاناز بزنس مین رانا زاہد علی، ڈاکٹرعبدالحفیظ، فہیم بھائی و دیگر سماجی و سیاسی اور بزنس سے وابسطہ شخصیات شرکت کی۔
