حالیہ بارشوں نے ضلع خیبر میں تباہی مچا دی

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری)
حالیہ بارشوں نے ضلع خیبر میں تباہی مچا دی، خیبر کو آفت زدہ ضلع قرار دیا جائے، پاک افغان شاہراہ پر پلوں کی تعمير ناگزیر ہے ، ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندگان اس مشکل گھڑی میں سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرنے سے گریز کرکے عملی کردار ادا کریں ، حکومت متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کریں، فضل الرحمان آفریدی

خدائی خدمتگار تنظیم ضلع خیبر کے سالار فضل الرحمان آفریدی دیگر خدائی خدمتگار تنظیم کے کارکنوں کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلی سے نقصانات بارے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر اور بلخصوص لنڈی کوتل میں ضلعی انتظامیہ، لوکل گورنمنٹ اور نومنتخب نمائندگان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور حالیہ بارشوں سے جو نقصانات ہوئے ہیں اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور نہ ہی حلقہ احباب میں متاثرہ گھروں کے دورے کیے خدائی خدمتگار ضلع خیبر کے سالار فضل الرحمان آفریدی نے خیبر کے تینوں تحصیلوں میں خدائی خدمتگار کو الرٹ رہنے اور عوامی خدمت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کی خدمت جاری رکھے جہاں پر بھی حالیہ بارشوں سے نقصانات ہوئے ہیں وہاں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے اور اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں انہوں نے ضلعی انتظامیہ خیبر اور منتخب نمائندگان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل میں حالیہ بارشوں کی باعث سینکڑوں خاندان متاثر ہوئیں اور بازار ذخہ خیل میں افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا لیکن حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہوئیں اور عوامی نمائندگان کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے جس پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بلاتفریق سیاسی سماجی کارکن سمیت ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلاب کے باعث پاک افغان شاہراہ بند ہونا معمول بن گیا ہے پاک افغان شاہراہ تعمیر کے وقت ایف ڈبلیو او نے روڈ پر پلوں کی تعمير نہیں کی جس کے باعث لنڈی کوتل میں سیلاب کے باعث مختلف واقعات رونما ہوچکی ہیں انہوں نے حکومت سے پاک افغان شاہراہ پر پلوں کی تعمير کا مطالبہ کیا تاکہ آئے روز حادثات کی روکھتام ہوسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں