خیبر سے (امان علی شینواری )
باڑہ کو بارشوں کی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر “آفت زدہ قرار دے کر ھنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں.متاثرین کے پاس ایک طرف وسائل نہیں تو دوسری طرف ان کے بچے کھلے آسمان تلے پڑے ہیں.لوگوں کو درخواستوں پر لگا کر ٹرک کے بتی کے پیچھے لگانے کے مترادف ہے متاثرین کو فوری ریلیف کی ضرورت ہے ۔مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے سلسلے میںSOP میں فوری طور پر تبدیلی کرکے نرمی کی جائے۔موجودہ SOP میں اکثر غریب عوام کو ریلیف نہ ملنے کے سو فیصد امکانات ہیں۔۔گندم کی فصل تباہ ھوچکی ہے ۔PDMA, حکومتی ادارے اور غیر سرکاری تنظیمیں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کیلئے میدان میں اتریں. شیخ گل آفریدی صدر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی
صدر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی شیخ گل آفریدی نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے پندرہ دنوں سے مسلسل بارشوں نے باڑہ ،تیراہ میدان،اور اپر باڑہ میں تباہی مچائی کئی جانیں ضائع اور بعض زخمی ھو چکی ہیں جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا اور کھڑی گندم کی فصل تباہ ھو چکی ھے اور مقامی طور پر کاشت کی جانے والی سبزیاں تباہ ھو چکی ہیں ۔ان حالات میں خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور سے باڑہ کو آفت زدہ قرار دینے کی اپیل کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بحالی کے لئے تمام اداروں کو ھدایات جاری کی جائیں کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کریں انہوں نے کہا کہ اب تک صرف بارشوں میں وفات پانے والوں کو معاوضہ دیا گیا ہے جبکہ مکانات اور دیگر نقصانات والے مایوس ھو چکے ھیں انہیں فوری ریلیف کی ضرورت ہے ۔PDMA, ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خیبر،غیر سرکاری تنظیموں کو ھنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے وزیراعلیٰ احکامات جاری کریں ۔باڑہ پچھلے پندرہ سال سے دہشتگردی کی لپیٹ کی وجہ سے عوام کی معاشی حالت تباہ ھوچکی ہے ۔ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ باڑہ کے عوام کیساتھ بارشوں میں ھونے والے نقصانات کا ازالہ کرے صدر شیخ گل آفریدی نے غیر سرکاری تنظیموں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پچھلے سال ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں غیر سرکاری تنظیموں نے بحالی کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ،اسی طرح باڑہ کے عوام کے ساتھ بھی مختلف شعبوں میں امداد کا آغاز کریں ۔
