خیبر سے (امان علی شینواری ) لنڈی کوتل میں ڈی ایس پی پولیس اہلکار قتل، وجہ قتل معلوم نہ ہوسکا، پولیس ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے، پولیس ذرائع
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ خیبر سلطان خیل مزرینہ ایسار پہاڑ میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس بی پولیس اہلکار امین آفریدی جاں بحق ہو گئے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق وجہ قتل فی الحال معلوم نہیں تاہم پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ اطلاع ملتے ہی پہنچ گئی اور موقع واردات سے ضروری شواہد اکٹھے کئے لنڈی کوتل پولیس ٹیم سب انسپکٹر امجد شینواری کی قیادت میں جائے وقوعہ پہنچ گئی اور مختلف زاویوں سے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں پولیس کے مطابق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم تحقیقات کی روشنی میں سب کچھ واضح ہوگا۔
