چک بیلی خان کے نواحی گائوںرنوترہ میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی منعقد

Spread the love

بچے اظہارِ یکجہتی کے طور پر خون آلودہ کفن باندھے ریلی میں شامل،اسرائیلی جھنڈے بھی جلائے گئے
اسلام آباد (ایم تنویر نوشاہی)راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان کے نواحی گاؤں رنوترہ میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل و ضلع راولپنڈی این اے 53 پی پی 10 یوسی دھندہ (گاؤں رنوترہ) کے غیور مسلمانوں نے غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے آگے (اظہارِ شرمندگی) کیا کے ہم مسلمان ہوتے ہوئے آپ کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکے۔ گاؤں کے غیرت مند لوگوں نے گاؤں سے رنوترہ چوک تک (جو کے 1 کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے) ایک چھوٹا سا غزہ مارچ نکالا جس میں حکومتِ پاکستان اور تمام اسلامی ممالک کی افواج سے اپیل کی گئی کہ وہ بیت المقدس اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اپنی طاقت کو استعمال میں لائیں۔فلسطین کی عوام سے اظہار یک جہتی ریلی کی قیادت مولانا عبدللطیف نے کی ۔آخر میں سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان پی پی 10 حضرت علامہ عبد الطیف طیب نے خطاب میںاسلامی ممالک کے سربراہان کے ضمیر پر دستک دیتے ہوئے جہاد فی سبیل اللّٰہ کا مطالبہ کیا اور ریلی کے اختتام پر اسرائیل کے جھنڈے بھی جلائے گئے۔گاؤں والوں نے اظہارِ یکجہتی کے طور پر اپنے بچوں کو خون آلودہ کفن باندھ کے ریلی میں شامل کیا اور فلسطین کا 20 فٹ بڑا جھنڈا بنا کے ریلی میں لہرایاگیا۔ریلی کے آخر میں فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں اور جو مجاہد شہید ہو گئے ان کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں