وزیرآباد(ملک طارق جاوید) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آئے روز بجلی بندش کا پرمٹ، صعنتکار،دوکاندار، مزدوروں سمیت ہر طبقہ زندگی پریشان ،دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا حکام بالا نوٹس لیں شہریوں کی اپیل .وزیرآباد میں آئے روز سارا سارا دن بجلی کی بندش معمول بن گئی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو بجلی کا علیحدہ فیڈر بنا کر دینے کے نام سے ہفتہ وار دو روز پرمٹ لیا جاتا ہے جبکہ دیگر ایام میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش معمول بن چکی ہے جسکی وجہ سے دوکاندار ،تاجر،صعنتکار اور فیکٹریوں میں ملازم مزدوروں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں وزیرآباد چونکہ کٹلری کی مصنوعات تیار کرنے کے حوالہ سے شہرت رکھتا ہے یہاں چھوٹے بڑے کارخانہ جات و صعنتوں میں ہزاروں مزدور اپنے بچوں کے لیے روزی روٹی کماتے ہیں لیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آئے روز کے پرمٹ سے ہر طبقہ زندگی پریشان ہے شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم گرما کی آمد آمد ہے بجلی کے بغیر بند گھروں کے مکین سخت اذیت کا شکار ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے تاکہ شہری باآسانی دو وقت کی روٹی کما سکیں اور زندگی کے شب روز آرام سے بسر کر سکیں ۔
