تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عائشہ میموریل ہسپتال ماموں کانجن میں سٹاف کے بہترین کارکردگی والے ممبران کو تعریفی سرٹیفکٹیس دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے بارایسوسی ایسوسی ایشن تاندلیانوالا کے صدر مہر مجاہد عباس وہنیوال،پروفیسر افتخار قدیر بھٹی،سینئر صحافی محمد زبیر شیخ ایس ڈی او فیسکو محمد اشفاق میاں اعجاز سنوری،چوہدری زبیر الہی و دیگر نے کہاکہ ماموں کانجن جیسے پسماندہ علاقے میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہسپتال کا قیام اہل علاقہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں،اس سے قبل یہاں کے لوگوں کو علاج معالجہ کے لئے دوسرے شہروں کارخ کرنا پڑتا تھا جس میں پیسوں کے علاوہ وقت کا بھی ضیاع ہوتا تھاسٹاف اپریسیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہسپتال کے لیگل ایڈوائزر اینڈ پبلک آفیئرز عائشہ ہسپتال ملک غلام مصطفی وٹو ایڈووکیٹ نے کہا کہ 15ستمبر2023سے آج تک62ہزار7سو مریض ہسپتال میں علاج معالجہ کے لئے آئے جو ہسپتال کے سٹاف کی بہترین سروسز اچھے علاج اور اخلاق کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے امریکہ میں بیٹھ کر اپنے علاقہ کوترجیح دی اور اپنی والدہ محترمہ اور مرحوم اہلیہ کی خواہش پر یہاں جدید سہولیات سے آراستہ ایک شاندار ہسپتال بنوایا تقریب سے ہسپتال کے ڈائریکٹر ضیاء کامران ایڈووکیٹ اور سی ای اوڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ نے بھی خطاب کیا ڈاکٹر عامر صدیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے علاقہ ماموں کانجن کی پسماندگی اور نوجوانوں میں بیروزگاری ختم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں جس کے لئے وہ جلد یہاں آئی ٹی کے شعبہ کے علاوہ نرسنگ اور نٹنگ سکولز قائم کرنے جا رہے ہیں جبکہ ہسپتال میں بھی یکم مئی سے ٹی بی کے مریضوں کا مفت علاج شروع کیا جا رہا ہے ہیپاٹائٹس سی کا کورس صرف20ہزار میں جبکہ ڈائلسیس صرف چار ہزار میں کئے جائیں گے تقریب کے اختتام پر ہسپتال کے سٹاف میں سے بہترین خدمات انجام دینے والے ملازمین اور ڈاکٹرز میں تعریفی اسناد اور نقدانعامات تقسیم کئے گئے
