اسلام آباد(نیوزڈیسک) صحت کے حوالے سے دنیا بھر کے ڈاکٹرز کی کانفرنس 27 اپریل کو سرینہ ہوٹل میں شام چھ بجے منعقد ہوگی، جس میں صحت سے متعلق اہم معلومات سے آگاہی دی جائے گی ،اس سلسلے میں سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد میں تشریف لائے تو پمز کے نان گزئیٹڈایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی یشن پوٹھوہار گروپ کے عہدے داران حاجی محمد حنیف ،ملک طاہر محمودا عوان، تنویر نوشاہی، رضوان کیانی، پیرامیڈکس کے محمد ارشد خان ،ملک ذیشان عوان ،مقصود قریشی، محمد ادریس، میڈم بشرت ،عبدالقیوم چوہدری، وسیم گجر اور دیگر نے ڈاکٹر جاوید اکرم کو خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور 27 اپریل کو سرینہ ہوٹل میں آنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔
