پٹواری کا دفتر 20 کلو میٹر دور منتقل ہونے سےحلقہ پٹوار سرکل کلیانوالہ کے لوگ پریشانی کاشکار ہو گئے ییں

Spread the love

تاندلیانوالہ (نوراحمد کھوکھر) تفصیلات کے مطابق کلیانوالا سرکل کے پٹواری عزیز بلوچ نے اپنا دفتر کلیانوالہ سے20کلو میٹر دور چوک رحمے شاہ منتقل کرلیاہے جہاں موضع کلیانوالہ کے لوگوں کا جانا مشکل ہو گیا ہے جس کے خلاف زمینداروں و دیگر افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اے سی تاندلیانوالا سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کلیانوالا کے لوگوں کی اپنے پٹواری تک رسائی کو آسان بنانے کے لئے دفتر دوبارہ کلیانوالا منتقل کروایا جائے
اہل علاقہ کے مطابق انہوں نے گزشتہ کچھ دنوں سے حلقہ پٹواری کی مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاجاً اپنی زمینوں کے انتقالات کروانا بند کر دیئے تھے جس کی رنجش پر اس نے لوگوں کو اذیت دینے کی خاطر اپنا دفتر کلیانوالا سے دور منتقل کیا ہے جو زیادتی اور بدمعاشی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پٹواری عزیز بلوچ کو سیاسی آشیر باد حاصل ہے جس کے بل بوتے پر وہ کھلے عام کرپشن اور بدمعاشی کرتا یےحلقہ پٹواری نے انتقالات کی خود ساختہ بھاری فیسیں بتا کر عوام کو انتقالات کے حق سے محروم کر رکھا ہے معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹوار سرکل کا دفتر رحمے شاہ سے ختم کروا کر دوبارہ کلیانوالہ قائم کروایا جائے اور ہمارے حلقے سرکل پٹوار کلیانوالہ کے اس کرپٹ پٹواری کا فی الفور یہاں سے تبادلہ کر کے کسی ایماندار پٹواری کو تعینات کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں