وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی،قبیس شینواری

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری)
وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی. ڈسٹرکٹ خیبر کے وکلاء نے مجھ پر جو اعتماد کیا ان کے مشکور ہوں. خیبر عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے میں خیبر بار کلیدی کردار ادا کریں گے . قبیس شینواری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایکزیکٹیو ممبر

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبر ایڈوکیٹ قبیس شینواری اپنے دوست ایڈوکیٹ جنید شینواری، ایڈیشنل ایس ایچ او تیمور شینواری و دیگر کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں عدالتی نظام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے بعد رفتہ رفتہ لوگوں کا عدالتی نظام کیساتھ روشناس ہونا شروع ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کی وکلاء برادری کے ہمراہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے مل کر جدوجہد کرینگے انہوں نے وکلاء برادری کی جانب سے انہیں سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا. قبیس شینواری نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وکلاء برادری اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر کے صدر حاجی احمد نبی شینواری نے انہیں کامیابی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں