وزیرآباد(نا مہ نگار) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ضلع وزیر آباد میں بار کونسل کی جانب سے مکمل ہڑتال نوٹیفکیشن جاری،ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔حکومت نے وکلاء کے ساتھ انتقامی اور ظالمانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآبادبار رانا خلیل احمد خان اور جنرک سیکرٹری طاہر عمران کولار نے لاہور میں وکلا پر دہشتگردی کے مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی عزت اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے کالے کوٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔
