رانا ثنا کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ

Spread the love

رانا ثنا اللہ کی تقرری سے متعلق ایڈوائس صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کی تقرری سے متعلق ایڈوائس صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔خیال رہے کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں رانا ثنا وفاقی وزیر داخلہ رہے تاہم اس بار وہ عام انتخابات میں فیصل آباد سے اپنی نشست ہار گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں