تیزاب پھینکنے کا الزام: شہزاد اکبر کا لندن میں حکومت پاکستان کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا امکان

Spread the love

شہزاد اکبرپرگزشتہ برس 26 نومبرکو ان کے گھر کے دروازے پر تیزاب پھینکا گیا تھا، تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پاکستان کا ہاتھ تھا۔شہزاد اکبر کا دعویٰ

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے لندن ہائیکورٹ میں حکومتِ پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔شہزاد اکبر پر گزشتہ برس 26 نومبرکو ان کے گھرکے دروازے پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔ شہزاد اکبر کے مطابق چشمہ پہننے کے سبب ان کی آنکھ بچی ورنہ بینائی ضائع ہوجاتی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ بچے کے سامنے پیش آیا جس سے وہ خوفزدہ اورنفسیاتی طورپرزخمی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اکتوبر2023 میں پاکستان ہائی کمیشن ان کےگھرکاپتہ جاننےکی کوشش کر رہا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پاکستان کا ہاتھ تھا۔ شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کی کاپی پیر کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کوبھجوادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں