محنت کش طبقہ آج بھی مسائل میں گرا ہوا ہے، تنویر نوشاہی

Spread the love

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محنتی طبقہ کے نام پر تقریبات میں حکومت کروڑوں روپے فوٹو سیشن میں لگا دیتی ہے لیکن مزدور کے لیے خاطر خواہ اقدام نہیں کرتی جب تک محنت کش طبقہ خوشحال نہیں ہوگا۔ کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا ،ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیرمین ملک تنویر نوشاہی نے اپنے اخباری بیان میں اِن خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جن کے نام پر حکومت چھٹی مناتی ہے ۔ تقریبات منعقد کرتی ہے وہ بے چارے تو دھاڑی لگانے کے چکر میں روڈوں کے کنار سے مزوری کے چکر میں بیٹھے ہوتے ہیں حکومت کو اس طبقے کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے ہونگے ۔ بصورت دیگر کل قیامت کے دن ان لوگوں کے ہاتھ اور آپکے گریباں ہو نگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں