زوار محمود کاٹھیہ کو بہترین کارکردگی پر اعزازی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا
تاندلیانوالہ ( نوراحمد کھوکھر) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نصرالمحمود ویلفیئر فاونڈیشن(رجسٹرڈ) کی جانب سے جنرل سیکرٹری زوار محمود کاٹھیہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کاآغاز انفارمیشن سیکریٹری حافظ راشد صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا نائب صدر برکت علی نظامی نے ہدیہ نعت پیش کیابعد جنرل سیکرٹری نصرالمحمود ویلفیئر فاونڈیشن(رجسٹرڈ) زوار محمود کاٹھیہ کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیئرمین محمد فیاض کاٹھیہ نے ہمراہ مہر فلک شیر وہنیوال ، مہر اللہ دتہ کاٹھیہ و دیگر مہمانان خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور زوار محمود کاٹھیہ کے والد مہر حاجی غلام فرید کاٹھیہ کی دستار بندی کی جبکہ باقی ٹیم نے جنرل سیکرٹری زوار محمود کاٹھیہ کو اعزازی طور پر نائب صدر برکت علی نظامی ،جوائنٹ سیکرٹری علی اظہر سیال، فنانس سیکرٹری رانا محمد سلیمان ، انفارمیشن سیکرٹری حافظ محمد راشد ، انچارج میڈیا سیل محمد افضال درسانہ و دیگر ممبران نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے
اس موقع پر صدر نصرالمحمود ویلفئیر فاونڈیشن(رجسٹرڈ) احمد شیرکاٹھیہ کا کہنا تھا کہ عرصہ چار سال سے انسانیت کی بےلوث خدمت میں پوری ٹیم ہمہ تن مصروف ہے ان شا اللہ خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا
آخر میں ادارہ و ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی
