وزیرآباد(نامہ نگار) انجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے مفت عوامی پراجیکٹس میں فری ایمبولینس کا اضافہ کیا جارہا ہے انسانی خدمت کے اقدام خالق کائنات کے ہاں پسندیدہ عمل ہیں بھلائی کے کاموں میں معاونت صدقہ جاریہ اور رب کریم کی رضا اور خیرو برکت کا باعث ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے نے انجمن بہبودی مریضاں کے زیرانتظام ڈائلسز شعبے کو ملک بوٹا میموریل ٹرسٹ کی جانب سے 57 لاکھ 31 ہزار روپے کی ادویات عطیہ دینے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر حسن طارق۔محمد اسلم جاوید خان۔طاہر رفیق منہاس۔ افتخار حسین صدیقی۔حاجی محمد الطاف حسین مغل۔محمد اسلم جتالہ۔ڈاکٹر سید رضا سلطان۔محمد اشرف نثار۔محمد اشفاق مغل۔مغمد اکبر بٹ۔محمد الیاس مہر۔وقاص سعید۔عاصم انصاف والے۔اعجاز حسین۔سکندر ملک ودیگر بھی موجود تھے۔ناصر محمود اللہ والے نے بتلایا کہ ملک بوٹا ویلفئیر ٹرسٹ کا انجمن بہبودی مریضاں وزیرآباد سے مالی تعاون مثالی ہے ملک محمد سلیم ۔ ملک نوید کی انجمن بہبودی مریضاں کے عوامی خدمت کے فری پراجیکٹس میں ذاتی دلچسپی ہی انجمن پر اعتماد کا مظہر ہے ملک بوٹا ویلفئیر ٹرسٹ نے ڈائیلسز شعبے کو0 573100 روپے کی ادویات دینے کے ساتھ مزید خطیر رقم کی معاونت کا عندیہ دیا اس موقع پر شیخ بنیامین نے انجمن بہبودی مریضاں کو 250200 روپے ادویات کی فراہمی کے لئیے دئیے۔ناصر محمود نے بتایا کہ ڈونر اور انجمن کے باہمی تعاون سے جلد انسانی جان کو محفوظ بنانے کے فرسٹ ایڈ آلات سے آراستہ ایمبولینس انجمن کے فری پراجیکٹس میں شامل کی جارہی ہے ایم ایس ڈاکٹر حسن طارق نے بتلایا کہ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی تعمیر نو اور ٹراما سنٹر کی اوپری منزل پر دوسرا جدید آپریشن تھیٹر بھی چند دنوں میں فعال کیا جارہا ہے۔تقریب کے اختتام پر مرحومین کے بلندی درجات ۔بیماروں کی صحت یابی کی دعا کے ساتھ استحکام پاکستان کی خصوصی دعا کروائی گئی۔( فوٹو ہمراہ ہے)
