وزیرآباد(نامہ نگار) سابق اسپیکر قومی اسمبلی،سینئرسیاست دان چودھری حامد ناصر چٹھہ نے یوم صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ صحافت ایک پیغمبرانہ شیوہ ہے صحافی اپنے قلم کی طاقت سے مظلوموں کی آواز اعلی حکام تک پہنچانے اور عوامی و علاقائی مسائل اجاگر کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں میڈیا سے دوران گفتگو چودھری حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ صحافت مثبت ٹھوس اور حق سچ پر مبنی ہونی چاہیے بلیک میلنگ جھوٹ اور من گھڑت خبریں صحافی کو زیب نہیں دیتیں چودھری حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ صحافت مقدس پیشے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا شعبہ ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ہے جوکہ اپنے قلم سے لوگوں کو باخبر رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام صحافیوں کو عہد کرنا چاہیے کہ ایماندارانہ اور پر امن صحافت کو فروغ دیں چودھری حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ دنیا میں صحافی برادری پر ہونے والے ظلم وجبر کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب وزیرآباد رانا سلطان احمد قیصر اقبال وڑائچ کلیم اللہ باری اور احمد جواد بٹ موجود تھے
