جماعت اسلامی مامونکانجن کا زونل اجلاس آج امیر زون مامونکانجن خادم حسین فاروقی کی رہائش گاہ پر ہوا

Spread the love

جماعت اسلامی مامونکانجن کا زونل اجلاس آج امیر زون مامونکانجن خادم حسین فاروقی کی رہائش گاہ پر ہوا اجلاس کی صدارت امیر ضلع پیر مدثر شاہ چشتی نے کی

تاندلیانوالہ ( نوراحمد کھوکھر) تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی مامونکانجن پی پی 103 کا زونل اجلاس آج امیر زون مامونکانجن علامہ خادم حسین فاروقی کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اجلاس میں پی پی 103 سے ارکان جماعت نے کثیر تعداد میں اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی اجلاس کی صدارت امیر ضلع پیر مدثر شاہ چشتی نے کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا محمد حسین نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی تلاوت کے بعد مقامی جماعت کے امیر محمد عربی نے نعت رسول مقبول بارگاہ سرور کونین کی بارگاہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی نعت کے بعد ماسٹر اشفاق احمد نے قرآن و سنت اور میڈیا کی اہمیت پر اظہار خیال کیا آخر میں پیر مدثر شاہ چشتی نے جماعت اسلامی کو متحرک کرنے اور ارکان جماعت کی زمہ داریوں پر تفصیلی اظہار خیال کیا اور خواتین میں جماعت اسلامی پاکستان کا شوق اور اہمیت اجاگر کرنے پر گفتگو کی پروگرام کے اختتام پر پر تکلف کھانا پیش کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں