
عید ملن پارٹی میں سیپشل بچوں کے 20پاؤنڈ وزنی کے ساتھ ساتھ بیف پلاؤ کا انتظام بچوں کے رنگ برنگے زیب تن کپڑوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیے
ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال سے)
۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر ہڑپہ میں آج ایک پروقار عید ملن پارٹی منعقد کی گئ۔اا پر وقار تقریب کے مہمان محترم شہباز علی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن ساہیوال ڈویژن تھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے تمام سپیشل بچوں نے مختلف رنگوں کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے شہباز علی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن نے سپیشل بچوں کے ساتھ 20 پاؤنڈ کا کیک کاٹا۔اسپیشل بچوں نے کیک کو خوب انجوائے کیا اس کے بعد سپیشل بچوں کی بیف پلاؤ سے توازہ کی گئی ۔ مس نایاب کرن ہیڈ مسٹرس ، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن اور ان کی ٹیم کو سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یڑپہ سینٹر آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔
