لنڈی کوتل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذیلی سنٹر ایک سنٹر تک محدود کرنا خواتین کو تکلیف دینے کے مترادف ہے

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری)
لنڈی کوتل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذیلی سنٹر ایک سنٹر تک محدود کرنا خواتین کو تکلیف دینے کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل چیئرمین لنڈی کوتل شاہ خالد نے کیا اور کہا کہ پچھلے ہفتے وفاقی حکومت نے بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذیلی سنٹرز جس سے دور افتادہ علاقے کے خواتین کو رقم وصولی میں اسانی اور سہولت تھی کو بند کرکے ایک سنٹر تک محدود کردیا ہے۔لنڈی کوتل تحصیل کے تمام سنٹرز بند کرکے گورنمنٹ ہائی سکول زینتاڑہ منتقل کردیا ہے جہاں پر جگہ کی کمی سمیت دورافتادہ علاقوں کی خواتین کو انے جانے سمیت کرایہ کی مد میں ہزاروں روپے دینا پڑتی ہے جو کہ ظلم ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نوید اکبر سے مطالبہ کرتے ہے کہ خواتین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور تمام ذیلی سنٹرز بحال کئے جائے ورنہ سخت احتجاجی مظاہرہ کرینگے اور احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ان دفاتر و سہولت مراکز بحال نہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں