وزیرآباد(نا مہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) ضلع گوجرانوالہ کے سیکرٹری اطلاعات میاں مدثر نذیر کو ضلع گوجرانوالہ کا کوارڈینیٹر مقرر کردیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری۔عطاء اللہ تارڑ نے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن میاں مدثر نذیر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے،ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کے ذریعے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مرحلے میں داخل ہونگے اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تقویت ملے گی اور دونوں ممالک میں کے درمیان روز گار کے مواقع فراہم ہونگے اور برآمدات کو فروغ ملے گا ملک برآمدات کے ذریعے ترقی کی جانب گامزن ہوگا سعوی سرمائی کاری سے نہ صرف دیرپا کاروباری تعلقات استوار ہونگے بلکہ دونوں ممالک کے لئے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں بھی فائدہ مند صورتحال پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونیوالی ملاقاتوں میں فیصلوں کے بعد ہورہا ہے پاکستان میں موجودہ مالیاتی بحرانوں کے دوران ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی کوشش ہے۔میاں محمد شہباز شریف کی یہ کاوش ملکی مفاد میں ایک بہترین حکمت عملی ہے۔اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے میاں مدثر نذیر کو ضلع گوجرانوالہ کا کوارڈینیٹر مقرر ہونے کا نوٹیفیکیشن دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملکی مفاد اور معیشت کی بہتری کے لئے حکمت عملی کی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے ادوار میں سی پیک میگاپراجیکٹ، ملک کے طول وعرض میں موٹرویز کی تعمیر، لواری ٹنل کی تکمیل، توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے بجلی پیداکرنے کے چھوٹے بڑے کارخانوں کاقیام، دہشت گردی کی عفریت پرقابو پانا، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مفت سہولیات، ذہین طلباء وطالبات کولیپ ٹاپ کی فراہمی اورتعلیمی وظائف، گراں قدرروزگارسکیمیں اورپٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی میاں محمدنوازشریف کے سنہری کارنامے ناقابل فراموش ہیں۔ (فوٹو ہمراہ ہے)
