وزیرآباد:(نامہ نگار) وزیرآباد کے نواحی علاقہ گکھڑ منڈی میں دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کی بڑی واردات،دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو بنک سے رقم نکلوا کر گھر آنے والے شہری سے پچاس لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ملزمان نے شہری پر فائرنگ بھی کی جس سے وہ بال بال بچ گیا پولیس تھانہ گکھڑ مصروف تفتیش ہے
وزیرآباد کے نواحی علاقہ گکھڑ منڈی کے محلہ انصاریاں کا رہائشی تاجر محمد حنیف اپنے بھتیجے کے ہمراہ نجی بنک سے رقم 50 لاکھ روپے نکلوا کر گھر آ رہا تھا کہ تعاقب میں لگے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس چوکی سے چند گز کے فاصلے پر واقع گھر کے قریب سے اسلحہ کی نوک پر روک کر فائر مار دینے کی دھمکی دیکر رقم چھین لی، ڈاکو واردات کے بعد آسانی کے ساتھ رقم لیکر فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے شہری پر فائرنگ بھی کی جس سے وہ بال بال بچ گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے