ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری محمد افضل چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری محمد افضل چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو تعمیر وطن اور ملکی سالمیت کو مقدم رکھتی ہے اور ہم نے ملکی اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا ذمہ دار تحریک انصاف کے کارکنان کو ٹھہرایا جانا انصاف نہیں ہم بھی تو یہی کہتے ہیں کہ 9 مئی پر شفاف جوڈیشل انکوائری کی جائے تاکہ قوم کو پتہ چلے کہ تحریک انصاف پر الزامات میں کہیں کوئی حقیقت نہیں انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن سمیت ضمنی انتخابات میں بھی عوام نے عمران خان کے موقف کی حمایت کی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کروایا یہ علیحدہ بات ہے کہ فارم 47 والے اور دھونس دھاندلی کے ذریعے ہارے ہوے امیدواروں کو کامیابی کے نوٹیفکیشن کر دیئے گئے اس پر بھی قوم مکمل علم رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن اور تعمیری سیاست کے علمبردار ہیں انتشار کی سیاست کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کی ہے اور اداروں کے وقار کو کبھی بھی مجروح نہیں کیا لیکن اگر 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار ہمیں ٹھہرایا جاتا ہے تو یہ الزام تو ہو سکتا ہے لیکن حقیقت نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں