وزیرآباد(نامہ نگار) نابینا حفاظ کو محفل نعت و قران خوانی کے پروگرام میں لے جانے والا رکشہ الٹ کر سیم نالہ میں جا گرا، حادثہ میں ایک نابینا حافظ جاں بحق چار زخمی ہوگئے حادثہ وزیرآباد کے علاقہ کلاسکے میں پیش آیا وزیرآباد کے علاقہ کلاسکے میں واقع نجی مدرسہ کے حفاظ جو کہ نابینا ہیں اور قریبی گاؤں میں محفل نعت و قرآن خوانی کے پروگرام میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ ان کا رکشہ کلاسکے کے قریب برساتی نالہ میں جا گرا اور الٹ گیا حادثہ میں 13 سالہ ننھا حافظ احمد علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ بقیہ بینائی سے محروم حفاظ فیصل منیر،عبداللہ اعظم،عدیل اور عبدالاحد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کردیا گیا۔
