وزیرآباد(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ کی قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول سوہدرہ آمد،پرنسپل فاطمہ جاوید ڈار نے انہیں سکول کی مختلف کلاسز کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر اے سی رب نواز چدھڑ نے کہا کہ یہ بچے قوم کا مستقبل ہیں خوشی اس بات کی ہے کہ یہاں پر انہیں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین اخلاقی تربیت کی جا رہی ہے۔انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سٹوڈنٹس کو زیادہ سے زیادہ محنت کروائیں یہی طلباء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو آگے جا کر ملک کی خدمات سر انجام دیں گے۔سکول کے وزٹ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے اخاطہ سکول میں پودا لگایا اور کہا کہ پودے لگانا اور لگوانا صدقہ جاریہ ہے جتنے درخت لگائے جائیں گے اتنی ہی ماحولیاتی آلودگی کم ہو گی۔انہوں نے بہترین تعلیمی و انتظامی معاملات پر پرنسپل فاطمہ جاوید ڈار اور انکی پوری ٹیم کو حراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ اسی طرح اپنی خدمات ادارہ کے لیے سرانجام دیتی رہے گی۔(فوٹوہمراہ)
