خیبر سے امان علی شینواری.
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل میں “لوکلائزنگ ڈیموکریسی” پر آگاہی تقریب کا انعقاد
جمہوریت کو مقامی سطح پر با اختیار بنانا اور لوگوں کو آگاہ کرنا ہی مسائل کا حل ہے۔ حارث شینواری
کلاڈو (CLADO) اور یوتھ افیئرز ضلع خیبر کے زیراہتمام پاکستان یو ایس ایلومنائی(PUAN) کے تعاون سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل میں “لوکلائزنگ ڈیموکریسی” کے عنوان سے ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کالج کے طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔ آگاہی تقریب میں طلباء کو جمہوریت ، آئینِ پاکستان اور اس میں ترامیم ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے بارے میں آگاہی دی گئی پروجیکٹ لیڈر حارث شینواری نے جمہوریت کو مقامی سطح پر با اختیار بنانے اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی تقریب کے ٹرینر شہاب الدین نے آئینی اور جمہوری اداروں اور ان کے رول آف بزنس پر آگاہی فراہم کی آخر میں کالج کے پرنسپل پروفیسر سعید خان نے پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور طلباء میں توصیفی اسناد تقسیم کئے ۔
