نجاب بھر کے ہائی اسکولز میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) پنجاب بھر کے ہائی اسکولز میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات،نوجوان طلبہ میں باہمی مقابلہ منتخب طلبہ اسکولز کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں گے،ووٹنگ کے عمل سے آگاہی اور نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں میں نکھار آئے گا وزیرآباد میں گرلز اور بوائز کے 82 اسکولز کے طلبہ حق رائے دہی استعمال کیا،مختلف سکولز میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے وزٹ کیا اور الیکشن کی صورتحال کا معائنہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے کہا کہ طلباء و طالبات میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے،معاشرہ کا مفید شہری بنانے اور ادارہ جات کی بہتری کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع وکے 82 کے ہائی اسکولز میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات ہوئے، ہائی اسکولز کے طلباء و طالبات چار نشستوں جن میں صدر،نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے امیدواروں میں مقابلہ ہوا طلبہ کو بیلٹ پیپرز دیئے گئے الیکشن کے لیے پریذائڈنگ آفیسرز، اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز، سمیت الیکشن کمیشن و الیکشن ٹربیونل بھی بنائے گئے ہیں طلبہ نے پولنگ بوتھ میں جا کر اپنے نمائندہ کو ووٹ کاسٹ کیا،نتائج کے اعلان دن 2 بجے کیے گئے اور منتخب ہونے والے طلبہ ادارہ جات کی بہتری اور معاشرہ کے لیے مفید شہری ثابت ہونگے پرنسپلز ناصر اقبال لون،عمران احمد خان نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابی عمل سے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر ہونگی طلبہ میں نکھار آئے گا اور ووٹنگ کے عمل سے آگاہی و اعتماد بحال ہوگا طلبہ ملک و قوم کے لیے مستقبل میں مزید بہتر انداز میں خدمات انجام دے سکیں گے۔اس موقع پر پی ایس او منیر عالم،صفدر نسیم بٹ،رضوان سردار،محمد بشیر بٹ،عرفان الٰہی ہیرا،محمد نوید سندھو،رانا نوید،فرید احمدسمیت دیگر بھی موجود تھے۔وزیرآباد شہر کے چار بوائز ہائی اسکولز جن میں گورنمنٹ پبلک ہائی اسکول، ایم سی ہائی سکول،مشن ہائی اسکول اور نظام آباد ہائی اسکول شامل ہیں کے طلباء انتخابی عمل میں حصہ لیا جبکہ گرلز ہائی اسکولز میں ایم سی گرلزمس قیریشی سکول،ایس کے گرلز، نظام آباد گرلز اور ایم سی ہائی سکول موتی بازار گرلز ہائی اسکولز کی طالبات نے انتخابی عمل میں حصہ لیا ووٹنگ کا عمل جاری رہا 2 بجے کے قریب منتخب ہونے والے طلبہ کا اعلان ہوا حتمی نتائج آویزاں کردیئے گئے۔گورنمنٹ پبلک ہائی سکول سے محمد فرحان انتخابی نشان بیت 358،ایم سی ہائی سکول سے سبحان لیم انتخابی نشان گلاس 300،گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی مس قریشی سکول سے سارہ عمران انتخابی نشان ڈسٹر 450ووٹ لیکر کامیاب ٹھہری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں