بی آر ٹی پشاور کا بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانے کا فیصلہ۔

Spread the love

ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی میں قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بی آر ٹی پشاور نے قوانین کی خلاف ورزی پر  جرمانے عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرانس پشاور کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے دوران بی آر ٹی روکنے پر 10ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا جبکہ بی آر ٹی کوریڈور کو بند کرنے کی صورت میں بھی 10 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، اس کے علاوہ بی آر ٹی املاک کو نقصان پہنچانے والا اسی وقت نقصان کا ازالہ کرے گا۔ ٹرانس پشاور کے مطابق مرکزی راہداری پر پیدل، سائیکل یا موٹرسائیکل پر سفر کرنے پر 500 روپے کا جرمانہ ہوگا اور بڑی گاڑیوں کو بی آر ٹی کوریڈور پر چلانے سے 5000 روپےکا جرمانہ ہوگا۔ ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا، لہٰذا مسافر  جرمانوں سے بچنے کے لیے بی آر ٹی قوائد و ضوابط کی پاسداری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں