تمام محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کیا جائے، شاہد خٹک

Spread the love

مہنگائی کے تناسب سے پنشنرز اور تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کریں ،ملک طاہر
پنشن نہیں، محکموں سے کرپشن ختم کی جائے ،تنویر نوشاہی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سرکاری محکموں میں گریڈ کے حوالے سے تنخواہوں میں کافی حد تک فرق ہے، حالانکہ سکیل برابر ہیں، مگر تنخواہوں میں بے ضابطگیاں ہیں ،حکومت تمام محکموں میں تنخواہ برابر کرے اور مہنگائی کے تناسب سے پینشن اور تنخواہ میں کم از کم 200 فیصد اضافہ کرے ،آل پاکستان پیرامیڈکس کے سیکرٹری جنرل شاہد خٹک نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ گریڈ ایک کے ملازم کی تنخواہ تقریبا 14 ہزار روپے اور مراعات بھی اتنی ہی ہے جبکہ گریڈ 22 کے افسر کی تنخواہ تقریبا ایک لاکھ35 ہزار روپے اور مرات بھی اتنی ہی ہے، جو کہ تقریبا آٹھ لاکھ روپے بنتی ہے ،یہ سراسر زیادتی ہے، اس تفریق کو ختم کیا جائے ،صدر نان گزٹڈ ویلفیئر ایسوسی یشن پمز ملک طاہر عوان نے بتایا کہ تمام محکموں کو الائونس ملتے ہیں ،اور پمز ملازمین کا ہیلتھ الائونس عرصہ دراز سے فریز ہے، اس کو فی الفور بحال کیا جائے اور پمز میں جلد نیاسٹاف بھرتی کیاجائے ،سٹاف کی کمی کی وجہ سے مریض بھی سخت پریشان ہوتے ہیں، فیڈرل پیرامیڈیکس کے میڈیا کوآرڈینیٹر ملک تنویر نوشاہی نے کہاکہ حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن ختم نہ کرے بلکہ تمام محکموں سے کرپشن ختم کرے،انہوں نے کہاکہ ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں پمز میں فی الفور بھرتی کیا جائے،پاکستان پیرامیڈیکس کے فنانس سیکرٹری راجہ نصیب الرحمن عباسی، سابق صدر نان گزئیٹڈ ویلفیئر ایسوسی یشن پمز حاجی محمد حنیف، پمز پوٹھوار گروپ کے قائد محمد رضوان کیانی، اپیکا فیڈرل کے صدر ملک طارق سیالوی اور دیگر نے بھی فورم میں شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں