بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

Spread the love

پاور ڈویژن نے احکامات پر ایکشن شروع کر دیا ہے جس کے بعد کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران کو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں مستقل ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں کے بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کے خلاف کیس تیار کرائے  گا جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی سطح پر کوارڈینیشن اور مانیٹرنگ کرے گا۔پاور ڈویژن نے احکامات پر ایکشن شروع کر دیا ہے جس کے بعد کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں