منہاج القرآن وومن لیگ برطانیہ کا ورکرز کنوشن 2024 اسلامک یورپین سینٹر اولڈھم میں منعقد

Spread the love

منہاج القرآن وومن لیگ برطانیہ کا ورکرز کنوشن 2024 اسلامک یورپین سینٹر اولڈھم میں منعقد ھوا جس میں برطانیہ بھر سے خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری -اور صدر منہاج القرآن وومن لیگ انٹرنیشنل محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری -ڈاکٹر حسن محی الدین کی خصوصی کی

لندن عارف چودھری
منہاج القرآن وومن لیگ برطانیہ کا ورکرز کنوشن 2024 اسلامک یورپین سینٹر اولڈھم میں منعقد ھوا جس میں برطانیہ بھر سے خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری -اور صدر منہاج القرآن وومن لیگ انٹرنیشنل محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری -ڈاکٹر حسن محی الدین کی خصوصی شرکت کی -تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا – بانی منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری کی ہال آمد پر پرجوش استقبال کیا گیا -پھول نچھاور کئے گئے — منہاج القرآن یوکے کی صدر نسرین اختر نے مہمان خصوصی شیخ السلام بانی منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا -اور کہا کہ ھماری خوش قسمتی ھے کہ ڈاکٹر صاحب برطانیہ تشریف لائے -بانی منہاج القرآن اور انٹرنیشنل مزہبی سکالر ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے پاس سب سے اعلیٰ اخلاقیات ہے -دنیا کے بدلتے ہوئے حالات میں خواتین پر اہم زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں -کہ وہ مزہبی اقدار نئ نسل تک منتقل کریں -ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی معاشرے میں رہتے ہوئے اپنی شناخت کو ختم نہ کریں -سیاسی اور سماجی و دیگر شعبوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں -آپ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہ رھے ہیں وہاں کے قوانین پر مکمل عمل کریں اور اخلاق بھائ چارہ سے رہیں -ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے معاشی حالات نے پاکستان کو بھی متاثر کیا ھے -تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل وومن ونگ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن میں برطانیہ وومن ونگ کی خواتین کی اعلی کار کردگی پر انکو خصوصی شیلڈ ز بھی دی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں