آرمی چیف سے سربراہ ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر بات چیت۔

Spread the love

آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلی پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ڈیفنس فورسز   آسٹریلیا  کے  سربراہ  جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی جس میں  دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور  پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات  میں عالمی اور  علاقائی سلامتی کے امور  اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون  پربات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہن اہے کہ ملاقات میں  ملٹری ٹو ملٹری دوطرفہ تعاون کو  مزید وسعت دینےکی باہمی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں