برطانوی وزیراعظم نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کروانے کا اعلان کردیا۔

Spread the love

لندن عارف چودھری

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے، کنگ چارلس کو قبل از وقت انتخابات کے فیصلےسے آگاہ کیا، کنگ چارلس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنےکی درخواست منظور کرلی۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، برطانیہ کیلئے یہ فیصلہ کن لمحہ ہے، میں معاشی استحکام بحال کرنے کیلئے حکومت میں آیا تھا، معاشی استحکام کیلئے ہم نے دو سنگ میل پار کر لیے ہیں، جوکچھ حاصل کرچکے اس پر مجھے فخر ہے۔

وزیراعظم رشی سونک کل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کریں گے۔

رائے عامہ کے سروے میں کہا گیا کہ برطانیہ میں اپوزیشن لیبر پارٹی کو حکمران کنزرویٹیو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں