میر بیبرگ خان رند نے ڈیرہ اللہ یار میں سیاہ پاد رند قبیلے کے دو گرہوں کی لڑائی کا فیصلہ کر کے تصفیہ کرا کر انہیں شیر و شکر کر دیا

Spread the love


گنداواہ نمائندہ رپورٹ محمد نعیم رند) ڈیرہ اللہ یار::ضلع چیرمین کچھی سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نے ڈیرہ اللہ یار میں سیاہ پاد رند قبیلے کے دو گرہوں کی لڑائی کا فیصلہ کر کے تصفیہ کرا کر انہیں شیر و شکر کر دیا واضع رہے اس جنگ میں دونوں طرف سے متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی تھیں اس موقع پر سیاہ پاد رند قبیلہ کے سرکردہ رہنماؤں سمیت دیگر معززین اور معتبرین بھی موجود تھے اس موقع پر میر بیبرگ خان رند نے کہا کہ بلوچ قوم آپس کے باہمی اختلافات ختم کر کے ایک دوسرے کے بازو بنیں آپسی اختلافات اور جھگڑوں نے قوم کو پسماندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے موجودہ صدی سائنس ٹیکنالوجی کی صدی ہے اپنے بچوں کو معیاری اور جدید سائنسی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے موجودہ دور کے تقاضوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں