سی ڈی سی المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل (سی ڈی سی)رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس کمیٹی روم المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔دیگر شرکاء میں شاہد جلیل سیٹھی،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،میجر(ر)زرغون گل خان،محمد امین میر،محمد ارشد احمد مرزا،عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم،چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی،سید اختر علی شاہ،استاد عبد الرحمن مانی،اور آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد اور دیگر عہدیداران و ممبران شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔ اس کے بعدتمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔مورخہ18-مئی 2024ءکو المرکزجہلم میں ڈاکٹر محمد طارق مرزا مرحوم کے حوالے سے ہونے والے تعزیتی اجلاس کے بارے میں میجر(ر) زرغون گل خان نے کہا۔کہ یہ پروگرام المرکزجہلم کے کامیاب ترین پروگراموں میں سے ایک تھا۔ انہوں نے اور دیگر شرکاء نے ڈاکٹر محمد طارق مرزا مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی انسان دوست اور دیگر بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے۔اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔
مورخہ 28-مئی 2024ء”یوم تکبیر”کے حوالے سے میجر(ر) زرغون گل خان،عبدالغفور چوہان،چوہدری جاوید اقبال پیٹرن اور دیگر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ بھارت نے جب پانچ ایٹمی دھماکے کیئے۔تو پاکستان پر بیرونی طاقتوں کا بے پناہ دباؤ تھا۔کہ پاکستان جواب میں ایٹمی دھماکے نہ کرے اورخاموش رہے۔مگر پاکستان نے اس تمام دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جواب میں سات ایٹمی دھماکے کر کے ساری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان ایک غیور اور خود مختار ریاست یے۔جو اپنی سالمیت اور آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔مقررین نے ان تمام شخصیات کو خراجِ عقیدت اور خراجِ تحسین پیش کیا۔جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کسی بھی حوالے سے اپنا اپنا کردار ادا کیا۔
اس اجلاس میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا کو ان کی سماجی خدمات اور سیدہ شاہدہ شاہ کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ملنے والے ایوارڈز پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی نے کی۔اس کے بعد یہ ماہانہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں