مسلم لیگ (ن) عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر کے خوشحالی کا دور واپس لائیگی، خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ

Spread the love

وزیرآباد (نا مہ نگار) سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر کے خوشحالی کا دور واپس لائیگی،مسلم لیگ(ن)جمہوری جماعت ہے عوام کے مفادات کو پارٹی قیادت نے اپنے ہر دور اقتدار میں ہمیشہ اوّلین ترجیح دی ہے اور اب بھی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مشکلات و وسائل کے حل کی خاطر برسرپیکار ہے،پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے نظریہ کے فروغ اور ان کے انقلابی ویژن کی تکمیل کی ملکی پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جس طرح میاں نواز شریف کے ویژن کو عملی جامہ پہنا رہی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے، ہم ان کی اس جاری جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحت دوست پروگرام انقلابی اقدام ہے، عوام کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں،مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں