نشہ لعنت ہے معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنا ناگزیر ہے

Spread the love


خیبر سے (امان علی شینواری)
نشہ لعنت ہے معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنا ناگزیر ہے، خوشحال و کامیاب معاشرے کے لئے ملکر جدوجہد کرنا پڑے گا. نشے سے خود کو بھی بچائے اور ان کی تدارک کے لئے بھی اقدامات اٹھائے. منشیات سے پاک خیبر کے قیام میں حکومتی ادارے مل جل کر کردار ادا کریں. شرکاء

ژوند ویلفيئر فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ خیبر یوتھ افٸیٸر کی تعاون سے صاحبزادہ عبدالقیوم خان ماڈل سکول میں ڈرگ ایڈیکشن کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں باڑہ تحصیل سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹیویسٹ اور سکول کے طلبا نے شرکت کی ، پروگرام میں موٹیویشنل سپیکر عالم افریدی نے ڈرگ ایڈیکشن کے موضوع پر نشے سے بچنے اور نقصانات پر تفیصلی لیکچر دی۔ اس کے علاوہ مہمان حصوصی ڈوگرہ ھسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عالمگير اور وائس میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبداللہ تھے جنہوں نے بچوں کی روحانی تربیت اور معاشرے میں بہترین رول ادا کرنے پر بات کی، اس موقع پر خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کے وزیر برائے اکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈاکٹر ذبیح اللہ نے ژوند ویلفيئر فاؤنڈیشن کی خدمات پر روشنی ڈالی اور مختلف سوشل ورکرز کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بہترین فلاحی سرگرمیاں و خدمات سر انجام دینے کی بنیاد پر شیلڈ دی جس میں قمبر یوتھ صدر نسیم افریدی، خدمت خلق ویلفيئر سوسائٹی صدر شیخ گل، وڑوکے فاؤنڈیشن داود آفریدی، لونگین کیفے اونر فضل امین، افریدی یتیم فاؤنڈیشن واحد افریدی، گنداو فلاحی تڑون جاوید آفریدی، معروف کاروان شیرولی، عبدالبصیر، عبدالرازق آفریدی شامل تھے،پروگرام کے اختتام پر خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کے وزیر برائے اکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈاکٹر ذبیح اللہ نے معاشرے سے نشے کی لعنت ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں