عبدالغفور چوہان چئیر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کا یومِ تکبیر کے حوالے سے پیغام

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)”28 مئی یوم تکبیر کے دن پاکستانی قوم ڈاکٹرعبدالقدیر خان صاحب کو ان کی اس اعلیٰ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
28 مئی یوم تکبیر کا دن ملک کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔کیونکہ اس روز پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر سامنے آیا۔ قوم اپنی ڈیفنس فورسز پر پر فخر کرتی ہے۔ وہ ملکی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔”
ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم غازی عبدالغفور چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مذید کہا کہ پوری قوم ہر سال 28 مئی کو یوم تکبیر پورے جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ مناتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ ایک یادگار دن ہے.
انہوں نےسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم،سابق وزیراعظم وزیراعظم محمد نواز شریف،سابق صدر جنرل(ر)صدر پرویز مشرف مرحوم،ڈاکٹر عبداقدیر اور دیگر ذمہ داران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام شخصیات نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اور ایٹمی دھماکے کروانے میں اپنا مقدور بھر اپنا حصہ ڈالا ۔یہ دن ہمیں اس عظیم الشان دن کی یاد دلاتا ھے جب پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی کو سات ایٹمی دھماکے کیے اور
پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بن گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں