پاکستان نے اس دن ایٹمی دھماکے کرکے اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔نائب صدر خواتین ونگ گلگت بلتستان
گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا جو قابل تعریف ہے اس سے بھی بڑا اعزاز یہ تھا کہ یہ دن یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے 28 مئی یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی بیان میں کہا کہ پاکستان کا ایٹمی ملک بننا بلاشبہ ایک اعزاز ہے لیکن اس سے بھی اہم بات یہ تھی کہ ہم تکبیر کی اہمیت اور تقاضوں کو سمجھتے سچی بات ہے کہ اگر ہم تکبیر کی اہمیت کو سمجھ لیں تو پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو جائیں۔ تکبیر کی اہمیت اور تقاضوں پر بات کرنے سے پہلے ان حالات کا تذکرہ ضروری ہے جن کی وجہ سے پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کی ضرورت پڑی انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی پاکستان کو دشمن قوتوں سے نجات دے اور پاکستان اور پاکستانی قوم کو کامیابی اور کامرانی نصیب فرمایے۔آمین