
لندن۔ عارف چودھری
ثنا ریسٹورنٹ اولڈھم میں مستحق لوگوں کے علاج و معالجہ اور خدمت میں پیش پیش المصطفی ٹرسٹ کی سلور جوبلی پر سالانہ فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد ھو ا المصطفی ٹرسٹ کے بانی جنرل غلام محمد ملک مرحوم تھے – اب اسکے چئیرمین لیفٹیٹنٹ جنرل ریٹائرڈ محمد مصطفی خان اور برگیڈئیر ریٹائرڈ نعیم اور انکی ٹیم ٹرسٹ کو لے کر چل رہی ھے -آج کی تقریب میں مقامی کمیونٹی کے علاوہ برطانیہ کی کاروباری شخصیت انیل مسرت اور اولڈھمُ کونسل کی لیڈر عروج شاہ نے خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں مئیر بری کونسلر خالد حسین -کاروباری شخصیات صادق کریم -چودھری -راجہ محمد ریاض -اظہر زوک -نوید یوسف -بشارت علی- چودھری محمود -چودھری مقبول احمد -زاھد اقبال-کونسلر چودھری آفتاب حسین -شبیر احمد -مزہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف -سابق مئیر اولڈھم چودھری شاداب قمر -وحید اقبال-شامل تھے – المصطفی ٹرسٹ کے چئیرمین جنرل محمد مصطفی خاں کو ہال پر آنے پر پرجوش استقبال کیا گیا -ورلڈ وائڈ کے چیف ایگزیکٹو زاھد اقبال نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا -تقریب کا آغاز صادق کریم کی قرآن پاک کی تلاوت سے ھوا لوگوں نے بڑھ چڑھ کر فنڈ ریزنگ میں حصہ لیا -اور بہت خطیر رقم انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کی -اس موقع پر المصطفی ٹرسٹ کے چئیرمین لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ محمد مصطفی خان نے کہا کہ پاکستان میں ھم 113 سینٹروں پر لوگوں کو علاج و معالجہ کی سہولت دے رہے ہیں اور پچھلے سال ھم نے 16لاکھ 90 ہزار مریض فری میڈکل کی سہولت سے مسفید ھو ئے -یہ سب آپ لوگوں کے عطیات سے ممکن ھوا – برگیڈئیر ریٹائرڈ محمد نعیم کا کہنا تھا کہ المصفی ٹرسٹ سے 6 ملین مریض فائدہ اٹھا چکے ہیں اور ھمارے تمام ڈائریکٹرز اعزازی طور پر کام کر رھے ہیں کو ئ بھی تنخواہ نہیں لیتا -اس لئے ھماری چئیرٹی کے اخراجات نہ ھونے کے برابر ہیں -اور 25 سال سے ھمارا کو ئی بھی سینٹر بند نہیں ھوا -برطانیہ کی مشہور کاروباری شخصیت انیل مسرت نے لیفٹینینٹ جنرل محمد مصطفی خان کی غریبوں کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صحت کے لئے جو ذمہ داری حکومت کی ھوتی ھے وہ جنرل صاحب جیسے لوگ کر رھے ہیں -میں بھی عمران خان صاحب کے ساتھ میانوالی میں ایک ہسپتال بنانے کے لئے کوشش کر رھا ھوں -اولڈھمُ کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ نے کمیونٹی سے المصطفی ٹرسٹ کے لئے چندہ دینے کی بھرپور اپیل کی اور کہا کہ المصطفی ٹرسٹ پاکستان میں غریب لوگوں کے علاج کے لئے مثالی کام کر رھا ھے -مئیر بری خالد حسین کا کہنا تھا کہ میں مصطفی ٹرسٹ کے ساتھ 2003 سے کام کر رھا ھوں بلکہ میرے آبائ حلقے میں بھی سینٹر اپنی خدمات انجام دے رھا ھے -اور انکا کام مثالی ھے -چودھری صادق کریم اور چودھری مقبول احمد نے کہا کہ مصطفی ٹرسٹ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں علاج کی مفت سہولت فراہم کر رھا ھے جنرل صاحب کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہتے ہیں ھم کئ سالوں سے ان کے ساتھ ہیں -سابق مئیر شاداب قمر -مزہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف -کونسلر چودھری آفتاب حسین اور محمد شبیر نے المصفی ٹرسٹ اور انکی ٹیم کو اولڈھم آنے پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ المصطفی ٹرسٹ کی پاکستان میں نادار اور مستحق افراد کے لئے مفت علاج و معالجہ اور۔ انسانیت کے خدمات قابل ستائش و فخر ہیں -اس کا سہرا صاحب استعداد افراد اور انتظامیہ کو جاتا ہے -جن کی بے لوث مالی امداد اور انتظامی امور کو شفاف طرز عمل سے چلانے کی وجہ سے ممکن ہے
