مانچسٹر کی کاروباری شخصیت اطہر چوھدری کے جواں سال بیٹے جنید اطہر پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر کر وفات پا گئے

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

پنڈی بھٹیاں سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی میڈیکل آفیسر محکمہ صحت پنجاب اور مانچسٹر کی کاروباری شخصیت اطہر چودھری کے جواں سال بیٹے جنید اطہر پاؤں پھسلنے سے چیڈل کی نہر میں گرنے سے وفات پا گئے انکی حادثاتی موت سے فیملی اور کمیونٹی میں صف ماتم بچھ گیا -جنید اطہر جن کی مارچ میں دھوم دھام سے شادی ھوئ تھی -وہ نوجوانوں میں بہت مقبول تھا انکی اچانک حادثاتی موت سے مانچسٹر کی کمیونٹی انتہائ غمزدہ ھے -جنید اطہر کی اچانک وفات پر انکے دوست احباب اور کمیونٹی نے دلی افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ جنید اطہر کو جنت میں اعلی مقام ملے اور انکی تمام فیملی کو صبر جمیل دے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں