جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کی گرمی نے آسٹریلوی سیاح بزرگ جوڑے کا حال بے حال کردیا، 102 سال پرانی کار میں دنیا کی سیاحت پر نکلے جوڑے نے گرمی کے باعث جیکب آباد پہنچ کر پرانی کار میں سفر ترک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بزرگ سیاح جوڑا جیکب آباد کی گرمی سے بے حال ہوگیا گرمی کی شدت کی وجہ سے سیاح جوڑے نے اپنی 102 سال پرانی کار میں سفر ترک کرتے ہوئے عام کار میں سفر لاہور میں تک سفر کا فیصلہ کرلیا، آسٹریلوی 76 سالہ بزرگ لینگلی کڈبے اور ان کی ہم عمر اہلیہ بیورلی کڈبے پر مشتمل آسٹریلوی بزرگ سیاح جوڑا 102 سال پرانی 1922ء ماڈل کی کار میں لندن سے میلبورن کے سفر نکلا ہے جو جیکب آباد پہنچا تو گرمی نے ان کا حال بے حال کردیا جس کی وجہ سے بزرگ سیاح جوڑے نے جیکب آباد پہنچ کر اپنی پرانی کار میں سفر ترک کردیا، بزرگ سیاح جوڑے کے کوآرڈینیٹر محسن اکرام کے مطابق آسٹریلوی بزرگ سیاح جوڑے نے جیکب آباد پہنچ کر پرانی اوپن کار میں سفر ترک کرتے ہوئے کار جیکب آباد سے ٹرک میں لاد کر لاہور روانہ کردی، کوآرڈینیٹر کے مطابق بزرگ آسٹریلوی جوڑا عام کار میں جیکب آباد سے لاہور روانہ ہوگا۔ واضح رہے کہ 76 سالہ سیاح آسٹریلوی جوڑا 102 سال پرانی 1922ء ماڈل کی کار میں لندن سے میلبورن کے سفر پر نکلا ہے۔ یکم اپریل کو 76 سالہ آسٹریلوی بزرگ لینگلی کڈبے نے اپنی ہم عمر اہلیہ بیورلی کڈبے کے ہمراہ لندن سے برطانیہ تا آسٹریلیا کے سفر کا آغاز 102 سالہ پرانی کار میں کیا ہے۔ یہ دونوں فرانس، بیلجیئم، لیکسمبرگ، جرمنی، آسٹریا، سلووینیا، کروشیا، سربیا، بلغاریہ، ترکیہ اور ایران سمیت کئی ممالک سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچے ہیں۔ بزرگ آسٹریلوی سیاح جوڑا پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں بارڈر سے دالبندین میں داخل ہوا تھا، جسے تفتان سے دالبندین تک انتظامیہ نے سیکیورٹی فراہم کی، جمعے کی رات کو یہ کوئٹہ میں داخل ہوئے تھے۔ آج یا کل یہ جوڑا بلوچستان سے نکل کر پنجاب میں داخل ہو گا۔ بزرگ آسٹریلوی سیاح جوڑا لاہور واہگہ بارڈر سے بھارت میں داخل ہو گا۔ قدیم کار میں لندن سے میلبرن تک ان کا یہ سڑک کے ذریعے سفر ایک ریکارڈ ہو گا۔
