خدائی خدمتگار تنظیم کے زیر اہتمام شدید گرمی میں سکول کے بچوں کو شربت پلانے کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

خیبر سے(امان علی شینواری)
خدائی خدمتگار ضلع خیبر کے سالار فضل الرحمان آفریدی کی ہدایت پر خدائی خدمتگار تنظیم کے خدمتگاروں نے سخت گرمی میں لنڈی کوتل کے مختلف سکولوں میں بچوں کو ٹھنڈا شربت کا اہتمام کیا گیا
فضل الرحمن آفریدی نے کہا کہ خدائی خدمتگار تنظیم انسانیت کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور ہر حالت میں انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں انہوں نے کہا کہ شربت پلانے کے اہتمام کا مقصد بچوں کو گرمی سے محفوظ بنانے کی کوشش ہے جن سے عوام کو یہ مسج دینا ہے کہ اس شدید گرمی میں اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور گرمی سے بچنے کے لئے انہیں شربت پلائیں تاکہ ان سے خارج ہونے والی نمکیات کی مقتداد کو پورا کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو گرمی سے بچنے کیلئے چھتری یا سر ڈھانپنے کے لئے رومال یا چادر کا بھی استعمال کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں