ایپکا فیڈرل کے پلیٹ فارم سے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ،چیئر مین سید گلفراز

Spread the love

سرکاری ملازمین مہنگائی کی چکی میں پسے جا رہے ہیں، وفاقی حکومت فوری ریلیف دے ،صدر طارق محمود سیالوی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایپکا فیڈرل کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین سید گلفراز حسین کاظمی اور صدر طارق محمود سیالوی بمقام اسلام آباد ہوٹل میلوڈی میں منعقد ہوا ،اجلاس میں سینیئر وائس چیئرمین چوہدری اشفاق، جنرل سیکرٹری سید یاور شاہ ،سینیئر جوائنٹ سیکرٹری محمد حفیظ ہاشمی ،ملک تنویر نوشاہی میڈیا کو آر ڈی نیٹر، اور دیگر عہدے داروں نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر مندرجہ ذیل قراردادوں کی منظور کی گئی۔

1۔وفاقی ملازمین کی بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ اور پنشن میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے۔
2۔ کنوینس الائونس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے۔
3۔ تمام ایڈہاک ریلیف کو بیسک پے میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیے جائیں۔
4۔ ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
5۔ ایجوکیشنل انکریمنٹس کو بحال کیا جائے۔
6۔ صوبائی طرز پر سپریٹینڈنٹس، اسسٹنٹس، یو ڈی سی 14 اور اسسٹنٹ 16 اور دیگر ٹیکنیکل پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جائے ۔
7۔یکم جنوری 2023 کو ملنے والی ون ٹائم ڈسپنسیشن کی مکمل مراعات دی جائیں۔
8۔ بلا تفریق تمام وفاق کی ملازمین اور آفیسرز کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے۔
9۔ وفاقی جامعات کے تعلیمی بجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی، ملت پاکستان کے محنت کشوں کے اتحاد کیلئے دعائیہ کلمات کے ساتھ ا ختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں