نوابزادہ خالد خان مگسی کے قافلے پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،سردار یار محمد رند

Spread the love

گنداوا(محمد نعیم) سینئر سیاستدان سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں نوتال کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی کے قافلے پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوتال کے قریب ڈاکوؤں کی جانب سے آئے روز مسافروں عوام الناس کو لوٹنا ڈکیتی کرنا کوئی نئی بات نہیں اب تو ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری سے بلوچستان کے قبائلی نواب بھی محفوظ نہیں رہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے جعلی نمائندوں کے گماشتوں کی وجہ سے نصیر آباد ڈویژن میں امن و امان کی مخدوش صورتحال ہے لیویز فورس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل بے بس نظر آتی ہے مزکورہ ایریا میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ جب سے موجودگی صوبائی حکومت اور جعلی فارم 47 کے نمائندے بلوچستان کے عوام پر مسلط کیئے گئے ہیں بدامنی لاقانونیت عروج پر ہے دن بدن حالات خراب ہوتے جارہے ہیں اگر یہی صورتحال رہا تو عوام کی جان و مال کا اللہ ہی حافظ ہے کیونکہ سرکار اپنی نوکریاں بچانے میں مصروف ہے بیان میں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نصیراباد ڈویژن میں امن بحال کرکے مسلط شدہ نمائندوں کے گماشتوں کو روکا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں