ملک ابرار حسین کی والدہ محترمہ کے لیے سویٹ ہوم میں قرآن خوانی کا انعقاد ،زمرد خان نے دعا کرائی

Spread the love

اسلام آباد (نیوزڈیسک)آل پاکستان پرائیویٹ سکول و کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک برار حسین کی والدہ ماجدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے آج پاکستان سویٹ ہوم میں قران خوانی کی گئی، علماء کرام اور نعت خواں حضرات نے اپنی حاضری پیش کی ،سویٹ ہوم کے بچوں نے قران مجید کے ختم کیے ،اس موقع پر ڈی جی پارلیمنٹ خورشید انور، شیخ محمد سرور، عمیر عثمان، ڈائریکٹر ایڈمن پاکستان سویٹ ہوم بابر ایڈوکیٹ ،سماجی شخصیات ڈاکٹر محمد حنیف ،تنویر نوشاہی، محمد حمزہ خان اور دیگر افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، سویٹ ہوم کی مسجد میں پروگرام منعقد کیا گیا ،اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے بانی و چیئرمین زمرد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے عزیزوں ،رشتہ داروں اور والدین کے روح کو ثواب پہنچانے میں ایسی نیک اور پاکیزہ محافل کا انعقاد کرتے رہنا چاہیے، آخر میں زمردخان (ہلال امتیاز )نے خصوصی دعا بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں