
خیبر سے (امان علی شینواری )پاک افعان طورخم بارڈر پر (TAD) ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکومنٹس معاہدے کے تحت سامان لے جانے والے گاڑیوں، ڈرائیورز سمیت هيلپر کلینر بھی آزادانہ طور پر پاکستان سے افغانستان اور اسی طرح افغانستان سے پاکستان داخل ہوسکتی ہیں
طورخم کسٹم حکام کے مطابق TAD معاہدہ کا رجسٹریشن یکم مئی 2024 سے شروع ہوچکا ہے اب تک طورخم بارڈر پر 16 جبکہ غلام خان بارڈر پر 18 گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی ہے اور اسے طرح گزشتہ روز تین گاڑیاں طورخم سرحد کے راستے جبکہ ایک گاڑی غلام خان بارڈر کراس کرچکے ہیں۔ TAD میں اب تک صرف ایکسپورٹ اور امپورٹ کو شامل کیا ہے دوسرے مرحلے میں ٹرانزٹ کو مئی 2025 میں شامل کیا جائے گا اس معاہدے سے قبل افغانی گاڑیاں پشاور سے آگے نہیں جاسکتی تھی لیکن اب پوری پاکستان میں افعانی گاڑی ٹیڈ معاہدے کے تحت چل سکتی ہیں TAD کے رجسٹریشن کیلئے گاڑی مالک، ڈرائیو اور کنڈیکٹر کے شناختی کارڈ ، موبائل نمبر لائسنس اور تصاویر جمع کرنا ناگزیر ہوتا ہے جن کے ساتھ دستاویزات مکمل و درست ہون اُن کو کم و قلیل وقت میں معاہدے میں شامل کیا جاتا ہے جن کی فیس 100 ڈالر ہے
یاد رہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 جون تک توسیع کردی گئی ہے
