ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا بڑا سبب ہیں

Spread the love

ساہیوال ( چودری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف )ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا بڑا سبب ہیں جن کا استعمال ترک کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اپنے شہروں اور دیہات کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ شہر ی ان شاپنگ بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے بیگ اور تھیلے استعمال کریں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پنجاب حکومت کی طرف سے 5جون سے شاپنگ بیگز کے استعمال پر لگائی جانے والی پابندی پر عملدر آمد کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سویرا حسن سے سمیت متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے شاپنگ بیگز کا کاروبار کرنے والے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر محکمہ ماحولیات سے رجسٹرڈ ہوں اور اپنے سٹاک کو ڈیکلیئر کریں۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک ختم ہونے کے بعد 75 مائیکرون گرام سے کم کے شاپنگ بیگز کے استعمال کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی۔ دریں اثنا اپنے دفتر میں عیدالاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے تمام بلدیاتی اداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ قربا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں