مقامی حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت
گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے گھریلو سلنڈر وں کے قیمتوں میں 350 سے لیکر 1500 تک روپے کمی کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر اب 3250 گیٹکو جبکہ دیگر کمپنیاں 3350 کا فروخت کریں گی، 15 کلو گرام والا سلنڈر گیٹکو 4131 دیگر کمپنیاں 4258 روپے وصول کریں گی۔ 35 کلو گرام والا سلنڈر دیگر کمپنیاں 9936 روپے کا مقرر کردیاگیا ہے کمرشل سلنڈر 45. 4 کلوگرام 12405 روپے گیٹکو اور 12888 روپے دیگر کمپنیاں فروخت کریں گی، قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، منگل کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ اوگرا کے جانب سے مائع گیسوں کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کمپنیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ گھریلو صارفین کیلئے ریلیف دیتے ہوئے قیمتوں میں کمی کیجائے،اس طرح 11.8 کلو گرام سے لیکر 45.4 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں 350 روپے سے لیکر 1550 روپے تک کمی کرکے نیا نرخ نامہ جاری کی جائے، آج جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن اس سلسلے کی کڑی ہے۔ وفاقی حکومت کے جانب سے عوام دوست فیصلوں کو گلگت کے عوام کو بھی منتقل کردیا جارہا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں گھریلوں سلنڈروں کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے اچھی خبرہے، عوام دوست اقدامات جاری رہیں گی۔ گیسوں کی قیمتوں کی کمی کے ساتھ دیگر اشیائے خور دنوش کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے عوام سے گزارش ہے کہ وہ سرکاری نرخنامہ کے تحت خریداری کریں، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ایل پی جی ڈیلرز کو خبردار کیا ہے کہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، کار سرکار پر مداخلت نہ کریں، خود ساختہ مہنگائی سے اجتناب کریں، انہوں نے عوامی شکایات پر سخت قانونی کاروائی کا بھی عندیہ دیا۔ عوام گرانفروشی کرنے والے ایل پی جی ڈیلرز اور دیگر دکانداروں کے خلاف اپنی شکایات واٹس ایپ نمبر 03555555478 پر درج کرائیں، تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے۔
گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا مجسٹریٹس، میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون، 23 دکاندار گرفتار، 2 دکانیں سیل اور دو افراد کو جیل کی سزا دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے سیکٹر مجسٹریٹس عبدالروف، محمد طاہر، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمرا ہ شہر کے مختلف بازارو ں میں گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا۔ اس موقع پر خود ساختہ مہنگائی، زائد منافع خوری، سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد نہ کرنے اور وزن میں کمی کرنے والے نان بائیوں پر مشتمل 23 افراد کو کو گرگرفتار کرکے تحصیل آفس پہنچادیا۔ مجسٹریٹس فرسٹ کلاس کی عدالت میں اوپن ٹرائیل کے ذریعے جرم ثابت ہونے پر 02 افراد کو جیل،02 دکانیں سیل،اور 02 افراد کو جیل کی سزا سنادی گئی۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت عوام کے نام پیغام میں کہا کہ شہر کی مارکیٹوں کو روزانہ مجسٹریٹس معائینہ کررہے ہیں اور موقع پر خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو سز ا دی جارہی ہیں جزا و سزا کے ذریعے سے ہی سماجی برائیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں تاجرتنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ قانون کا عملداری جاری رہ سکے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور ٹیم عوامی شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کاروائیوں میں مصروف ہے
مظہرعلی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔منگل 04 جون 2024
